Thursday, 23 July 2026

حزب البحر نقش

 





دوستو!!

یہ ہے حزب البحر کے عمل کا نچوڑ جس کی میں نے آج سے پہلے کبھی کسی کو ہوا تک نہیں لگنے دی یہ عمل از قبیل اعمال مخفیات میں سے ایک مخفی خزانہ اسرار الصدر میں سے ایک انمول اسرار اور گوہر نایاب ہے بس اتنا سمجھیں لیں کہ خاص سینے کا راز ہے جو ہرگز بھی عام کرنے والی چیز نہیں، استاد سالوں جوتے سیدھے کروانے کے بعد بھی مشکل سے ہی اس قسم کے اعمال بتاتے ہیں مگر میرے پیش نظر مخلوق خدا کی بھلائی ہے محض اسی چیز کو نگاہ میں رکھتے ہوئے میں یہ عمل دے رہا ہوں یہ عمل صرف عمل نہیں بلکہ یہ

سہ مثلث انوارات و برکات کا منبع و مخزن ہیں اگر کوئی عاقل دانا و بینا گہری نگاہ سے ان کے اسرار کو پاگیا تو سمجھو وہ ہر طرح کے عمل سے بے نیاز ہوگیا، لفظ بھی بہت ہیں عمل کے متعلق مشاہدے بھی اور تعریف بھی مگر آپ خود کریں اور خود دیکھیں کیا ہے یہ 

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

دوستو!!

حزب البحر کا عمل مکمل کرنے کے بعد آپ صرف شوگر میں ہی نہیں بلکہ ہر حاجت میں اور ہر بیماری میں چاہے وہ جسمانی ہو یا روحانی چاہے جادو ٹونہ سحر بندش وغیرہ ہی کیوں نا ہو آپ ان سب مسائل میں ان نقوش کو استعمال کرسکتے ہیں استعمال کا طریقہ نہایت آسان ہے تین نقش ہیں یہ مثلث آتشی چال سے بنائے گئے ہیں آپ نے شمس یا مشتری کی ساعت میں تین نقش ترتیب سے بنانے ہیں بنانے کے بعد تین مرتبہ دعائے حزب البحر اول آخر درود پاک 3.3 مرتبہ کے ساتھ پڑھ کر ان پر دم کردینا ہے بس اب ان کو طریقے کے مطابق استعمال میں لائیں ہر نقش کے اوپر اس کے متعلق لکھا ہوا ہے کہ کس طرح سے استعمال کرنا ہے گلے والا موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دیں پینے والا پانی میں ڈال کر پینے کیلئے دیں اور تیل میں ڈالنے والا تیل میں ڈال کر زخموں پر لگوائیں متاثرہ مقام کی مالش کروائیں 

نقش بنانے کا طریقہ بھی مختصر سمجھا دیتا ہوں 

سب سے پہلے بسم اللہ لکھیں پھر نقش کے خانے بنائیں اور آتشی چال کے مطابق سب سے پہلے نقش میں اعداد پر کریں اعداد پر کرنے کے بعد پھر اسی چال کے مطابق  اسمائے الٰہی جس طرح باموکل لکھے ہوئے ہیں ہر خانے میں لکھتے جائیں اس کو مکمل کرنے کے بعد اب جو عزیمت نقش میں لکھی ہوئی ہے وہ لکھنی ہے،

یامانع یادافع یا قاطع سے شروع کرکے مکمل عزیمت نقش کے اندر ان اللہ علی کل شئ قدیر تک اور پھر ساتھ ہی نیچے بھی " بحق آدم و حوا ولوط و داؤد العجل" تک مکمل بس جی نقش ہوگیا پورا اسی ترتیب سے آپ نے تینوں نقش لکھنے ہیں مگر یہ ذہن میں رکھیں کہ ہر نقش میں موکلات اسماء الہی اور عزیمت کے الفاظ الگ الگ ہیں لہذا دھیان سے اور غور کرکے لکھیں

مثلث کی آتشی چال بھی ساتھ لگا رہا ہوں توجہ سے دیکھ کر اور سمجھ کر عمل کریں نقش عرق گلاب اور زعفران کی روشنائی سے بنائیں جس بات کی سمجھ نا آئے پوچھ سکتے ہیں 

دعاؤں میں یاد رکھیں

حیدریم قلندرم مستم 

بنداے مرتضیٰ علی ہستم 

پیشوائے تمام رندانم 

کہ سگے کوئے شیر یزدانم 

ا


No comments:

Post a Comment