Saturday, 25 July 2026

دماغ کے لئے تعویذ


 


دوستو!!

آج کا عمل دماغی امراض ڈپریشن انزائٹی وغیرہ کیلئے ہے ،میں عمل اس چیز کو مدنظر رکھ کر پوسٹ کرتا ہوں کہ میرے ساتھ جڑے دوست کن مسائل کا شکار ہیں بس جو مسائل میرے سامنے آتے جاتے ہیں ایک ترتیب سے کوشش کررہا ہوں کہ ان مسائل کے حل کے لیے آپ دوستوں کو کوئی نا کوئی چیز دے دوں، دوستو!! پیج پر موبائل نمبر لگانا ایک طرح سے میرے لیے کسی آزمائش سے کم نہیں اپنی ذاتی زندگی کے معاملات فون کالز کی وجہ سے بہت ڈسٹرب ہوتے ہیں مگر پھر بھی میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کی حتی الامکان رہنمائی کی کوشش کروں

🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁

دوستو!! 

جو نقش دیا گیا ہے اس کو تیار کرنے کا وقت ہر مسئلے کی نوعیت کے حساب سے الگ الگ ہے توجہ سے سمجھ لیں کہ کس مسئلے میں کب بنانا ہے، اگر اس نقش کو ذہنی امراض صرع/مرگی اور اس طرح کے جو اور پچیدہ ذہنی امراض ہیں ان کیلئے استعمال کرنا ہو تو پھر سوموار کے دن عطارد کی  ساعت لیں، اگر بدخوابی یعنی نیند کی کمی کیلئے بنانا ہو تو پھر بدھ کے دن زحل کی ساعت میں بنائیں اگر دل کی دھڑکن بے ترتیب ہے اور دماغی وسوسے اور فضول سوچیں ڈپریشن کا باعث بن رہی ہیں تو پھر جمعے کے دن قمر کی ساعت میں بنائیں ، یہ تین نقش بنائیں ایک گلے میں پہنا جائے گا ایک پانی میں ڈال کر پینا ہے اور ایک کدو کے روغن میں ڈال کر سر اور کنپٹیوں کی اچھی طرح مالش کرنی ہے، یہ ہے اس کا عام طریقہ استعمال اب اگر آپ تھوڑی ہمت کریں اور اسی نقش کو آپ بناسکیں تو شرف قمر میں یہ نقش چاندی کی پتری پر بنالیں پھر اس 

چاندی والے نقش کو پانی میں ڈال دیں اور وہ پانی روزانہ استعمال کرتے رہیں اور ایک نقش کاغذ پر بناکر روغن کدو میں ڈال لیں اور اس کی بتائے گئے طریقے سے مالش کریں چالیس دن چاندی والے نقش کا پانی پینے کے بعد چاندی والا نقش گلے میں پہن لیں ان شاءاللہ مالک کریم کے فضل سے شفاء ہوگی 

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

نقش بنانے کا طریقہ بھی مختصر سمجھ لیں ، سب سے پہلے بسم اللہ لکھیں پھر اضلاع قولہ الحق ولہ الملک سے قائم کریں اس کے بعد نقش کے خانے بنائیں اور اعداد کو مربع آتشی چال کے مطابق نقش میں پر کردیں اعداد کو مکمل کرنے کے بعد اسماء الہی یارحمن یارحیم کو بھی مربع آتشی چال سے نقش میں پر کریں اس کو مکمل کرکے نقش کے چاروں طرف جو طلسمات لکھے ہوئے ہیں وہ لکھیں سب سے پہلے اوپر پھر بائیں طرف پھر نیچے پھر دائیں طرف اسی طرح چاروں کونوں میں یاحی یاقیوم لکھیں اور نقش کے نیچے عزیمت جو ہے وہ لکھ دیں اتنا سا کام ہے مربع آتشی چال کئی بار بتاچکا ہوں یہی سب سے معروف چال ہے پیج پر موجود ہے دیکھ کر اس کے مطابق نقش پر کریں 

دعاؤں میں یاد رکھیں 

حیدریم قلندرم مستم 

بنداے مرتضیٰ علی ہستم 

پیشوائے تمام رندانم 

کہ سگے کوئے شیر یزدانم 

احمد حیات احمد

No comments:

Post a Comment